نواشریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ ،چودھری برادران متحرک ہو گئے

نواشریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ ،چودھری برادران متحرک ہو گئے
نواشریف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ ،چودھری برادران متحرک ہو گئے

  



لاہور(جاوید اقبال)پاکستان مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کو یقینی بنانے کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کیلئے چودھری شجاعت حسین حکومت اور شریف فیملی کے درمیان درمیانی راستہ نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ (ق) کی قیادت(ن) لیگ کے قائد نوازشریف کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند بھی ہے اور قیادت نے نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ممالک جانے کی اجازت دینے کیلئے حکومت پر سیاسی اور اخلاقی دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے صدر (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین اس سلسلے میں وزیر اعظم سے رابطہ کریں گے اور ملاقات میں انھیں قائل کریں گے کہ اپنے مشیروں کی باتوں میں نہ آئیں اور نوازشریف کو غیر مشروط طور پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے میں اپنا کردار ادا کریں خدا نخواستہ نوازشریف کو پاکستان میں کچھ ہو گیا تو عمران خان اوران کی پارٹی پر بہت زیادہ منفی اثرات پڑیں گے۔

انتہائی باوثوق زرائع کا یہ بھی کہنا ہے ق لیگ کی قیادت نے نوازشریف کے قریبی حلقوں ذریعے انھیں پیغام بھجوایا ہے کہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا ان کا حق ہے اور اس کیلئے وہ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کیلئے وہ حکومت اور شریف فیملی کے درمیان درمیانی راستہ نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور