سندھ حکومت کا جے یوآئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا جے یوآئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا جے یوآئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے جے یوآئی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ حکومت سندھ کسی کوبھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی،جے یوآئی نے تاحال احتجاج کےلئے اجازت طلب نہیں کی ،وزیراطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ قانون کے مطابق مخصوص مقام پردھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ حب ریورروڈکوبندکیاجائےگاتوشہریوں کومشکلات کاسامناکرناپڑےگا،ہماری پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ سڑک بندکرنےوالوں سے بات چیت کی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی