تھر میں موسلادھار بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت12 افراد جاں بحق

تھر میں موسلادھار بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت12 افراد جاں بحق
تھر میں موسلادھار بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت12 افراد جاں بحق

  



چھاچھرو(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھر میں موسلادھاربارش کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیاجبکہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد12 ہو گئی،آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھر کے علاقے میں آج صبح موسلادھار بارش ہوئی جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد12 ہو گئی ،جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تھر میں بجلی گرنے کے واقعات میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سانگھڑمیں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /تھرپارکر