وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی بحالی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی بحالی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی بحالی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ٹیکس محتسب کی بحالی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائرکردی ۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے مشتاق سکھیراکی درخواست پرانہیں بحال کیا، سنگل بنچ فیصلے میں قانونی تقاضوں کونظراندازکیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ فیصلے کوکالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 13 جون کومشتاق سکھیراکوعہدے سے ہٹایاتھا،مشتاق سکھیرا نے وفاقی حکومت کے فیصلے کوچیلنج کیاتھا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد