"مرتا ہے تومرجائے"کس سرکاری عہدیدار نے عدالتی عہدیدار کو نوازشریف کے بارے میں یہ بات کہی ؟ لیگی رہنما نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"مرتا ہے تومرجائے"کس سرکاری عہدیدار نے عدالتی عہدیدار کو نوازشریف کے بارے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے سینوں میں انتقام کی آگ جل رہی ہے۔نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں لیکن انہیں (خواجہ آصف کو)فخرہے کہ وہ ایک ایسے لیڈر کے کارکن ہیں جس نے ووٹ کوعزت دلانے کیلئے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کی۔
خواجہ محمد آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریریں میوٹ کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا جہاں اراکین اسمبلی کو آزادی اظہارنہیں ہے وہاں گیلری میں بیٹھے صحافیوں کو کیا میسر ہوگی جس کیلئے وہ لڑ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے تھے لیکن ان کے سامنے ڈاکٹرز نے نواز شریف سے کہا کہ وہ ہیوسٹن میں جاکر علاج کرائیں کیونکہ یہاں ان کیلئے مناسب صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
خواجہ آصف کے مطابق نواز شریف نے اپنی والدہ ،گھروالوں اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد بادل نخواستہ حامی بھری لیکن حکومت نے شطرنج کی چال چلنا شروع کردی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا حکومت نے نواز شریف سے سات ارب روپے کے مچلکے مانگے ہیں ۔ہم سب اراکین اسمبلی نواز شریف کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا انہوں نے کہاوہ حکومت سے استدعا کرتے ہیں کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر اسے شطرنج کا مہرہ نہ بنایاجائے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائیکورٹ کے عہدیدار نے نواز شریف کی ضمانت سے متعلق سرکاری لا افسر کو فون کرکے پوچھا کہ نواز شریف کا کیس سن رہے ہیں اس پر آپ کا کیا موقف ہے  تو خواجہ آصف کے بقول اس نے جواب دیا کہ مرتا ہے تومرجائے ہماراکیا جاتا ہے جس پر ہائیکورٹ عہدیدار نے کہا جناب میں آپ کا نہیں حکومت کا موقف جاننا چاہتا ہوں تاہم انہوں نے اس پر بھی یہی جواب دے دیا حکومت کا بھی یہی موقف ہے۔
خواجہ آصف نے کہاعمران خان بڑے عہدے پر چھوٹی باتیں کررہے ہیں۔عمران خان اپنے ماتحتوں سے پوچھتے رہے ہیں کہ پتہ کرو نواز شریف کہیں جھوٹی رپورٹس تو نہیں بنوارہے۔
خواجہ آصف نے فروغ نسیم پر بھی تنقید کی کہ وزیرقانون کے مشرف کو باہر بھیجتے وقت بیانات اور تھے جبکہ مختلف ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر یہاں آئے یہ جانتے ہوئے بھی کہ حکومت اسے گرفتار کرلے گی۔ان کا ورکر ہونے کے ناطے سو فیصد یقین ہے کہ نواز شریف واپس آئے گا۔
پہلے بھی ایسے بیانات دیئے گئے کہ نواز شریف نے اربوں روپے جمع کرادیئے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اربوںروپے ہیں کہاں؟۔خواجہ آصف نے کہا ہم نے نوے دہائی میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھاہے۔نواز شریف اتحادیوں کے اصرار کے باوجود کے پی کے میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔
انہوں نے کہا ایوان میں بیٹھے تمام لیگی اراکین نواز شریف کی ضمانت ہیں کہ اسے جانے دیا جائے۔نواز شریف تین بار اس ملک کا وزیراعظم رہا ہے،اس کے خلاف اپنے سینے میں جلتی آگ کو کم کریں۔ایسے رویے اپنائیں جو آپ کے اقتدار کو مضبوطی بخشیں۔

اپنے تقریرکے اختتام پر خواجہ آصف نے سپیکر اسمبلی اسد قیصر سے کہا کہ وہ اسمبلی میں تمام اراکین کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے بلا تفریق پروڈکشن آرڈر جاری کرائیں۔

مزید :

قومی -