لاافسر کی وجہ سے نواز شریف کو۔۔۔۔فواد چودھری بھی خواجہ آصف کے بیان پر چپ نہ رہ سکے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کی صحت سے متعلق لا افسر کے بیان پرخواجہ محمد آصف کے قومی اسمبلی میں کئے گئے دعوے پر فواد چودھری چپ نہ رہ سکے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نےاے آر وائی نیوز کو ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف اس لا افسر کا نام بتائیں جس کی یہ بات کررہے ہیں۔ لاافسر کی بدولت ہی میاں نواز شریف کو ضمانت ملی۔لاافسر حمایت نہ کرتا تو نواز شریف کو ضمانت ہی نہ ملتی۔
فواد چودھری نے کہا نون لیگی اہلکار نواز شریف کی صحت کو کھیل بنارہے ہیں۔یہ لوگ اب نواز شریف کی جگہ لینے کیلئے سیاست کررہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف نے پہلی بار غلط بیانی نہیں کی وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں۔
فواد کے مطابق نواز شریف کا پاکستانی سیاست میں کھیل ختم ہوچکا ہے، ان کو جیل سے زیادہ گھر میں خطرہ ہے۔وہ اپنے خاندان کی تحویل میں ہیں۔ان لوگوں کو نواز شریف کی صحت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،ان کو صرف پیسے سے غرض ہے۔چار لوگ نواز شریف کی کرسی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔