نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ،حکومت سے درخواست ہے نوازشریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے،راجہ پرویز اشرف

نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ،حکومت سے درخواست ہے نوازشریف کو بیرون ملک ...
نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ،حکومت سے درخواست ہے نوازشریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے،راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ کی بات ہے ، نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں،سرکاری ڈاکٹروں نے کہا نوازشریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانا چاہیے،نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،حکومت سے درخواست ہے نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بدقسمتی سے72 سالہ تاریخ میں ہم نے اپنا توانائیاں نان ایشورپر صرف کردیں،خواجہ آصف کی تمام باتیں حقیقت ہیں،ہم نے سیاست کو دھبہ بنا کررکھا دیا ،سیاست اور سیاستدان کو وہ عزت نہیں ملی جس کا وہ حقدار تھا،اس کی بہت سی وجوہات ہوں گی شاہدایک وجہ ہم لوگ خود بھی ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے ، نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں،سرکاری ڈاکٹروں نے کہا نوازشریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانا چاہیے،نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جنگی قیدی بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کا بہترین علاج کرایاجائے،یہ وقت پوائنٹ سکورنگ اور نیچا دکھانے کا نہیں،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت بھی بہت خراب ہے،آصف زرداری کو بھی بہت سی بیماریاں لاحق ہیں،راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ حکومت سے درخواست ہے نوازشریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جرم کراچی میں ہوا تو آصف زرداری کو اسلام آباد  میں کیوں رکھا ہوا ہے؟آصف زرداری کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے،انہوں نے کہا کہ آپ نے تومعاشرے کوتقسیم کرکے رکھ دیاہے،آصف زرداری کے ٹیسٹ اہلخانہ کو کیوں نہیں بتائے جاتے؟ہم اقتدارمیں آئے توایسے اقدامات نہیں کریں گے۔