”مجھے احمد شہزاد کیساتھ نہ جوڑا جائے“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ احمد شہزاد کیساتھ جوڑا جاتا ہے جو درست نہیں ہے کیونکہ ہم دونوں کا الگ الگ مقام اور مختلف کردار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں نئے لڑکوں کو بھی موقع دیا گیا جبکہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، مجھے یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹرز بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا کہ مجھے ہمیشہ احمد شہزاد کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، جو درست نہیں ہے کیونکہ ہم دونوں کا الگ الگ مقام اور پہچان ہے، ہم دونوں کے مختلف کردار ہیں۔