”سری لنکا کیخلاف کم بیک میچ میں پہلی گیند پر آؤٹ ہوا اور۔۔۔“ عمر اکمل بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے، جان کر آپ کو بھی صرف حیرت ہی ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سری لنکا کیخلاف کم بیک میچ میں پہلی گیند پر آﺅٹ ہونے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں دوبارہ موقع ضرور ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں بلوچستان کے خلاف میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر عمر اکمل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کم بیک کرنا کسی بھی کرکٹر کیلئے آسان نہیں ہوتا، ٹیم کوئی بھی ہو، جگہ بنانے کا پریشر ضرور ہوتا ہے، سری لنکا کے خلاف کم بیک کرتے ہوئے پہلی بال گیند پر آوٹ کرنا بدقسمتی ہی کہہ سکتا ہوں۔
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس نہیں دے پایا لیکن اب مزید محنت کررہا ہوں اور یقین ہے کہ ہیڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح دوبارہ ضرور پورا موقع دیں گے اور میں اس بار مایوس نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں کے ساتھ میڈیا نے بھی بھرپورکردار ادا کیا ہے۔