کارکے میں پاکستان کے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالربچالئے ،ریکوڈک کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی ،مراد سعید

کارکے میں پاکستان کے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالربچالئے ،ریکوڈک کے حوالے سے بھی جلد ...
کارکے میں پاکستان کے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالربچالئے ،ریکوڈک کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی ،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ کارکے میں پاکستان کے ایک اعشاریہ دوارب ڈالربچالیے گئے،ریکوڈک کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری آرہی ہے،ریکوڈک کے6ارب ڈالر کے جرمانے سے بھی بچ جائیں گے۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور راجہ پرویزاشرف کی باتوں کا جواب دینا چاہوں گا،خواجہ آصف نے کہاقائمہ کمیٹیاں فعال نہیں،مراد سعید نے کہا کہ میرا نعرہ ہے ووٹر کو عزت دو،اس ووٹر کو عزت دو جس کو 2وقت کی روٹی نہیں مل رہی،انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے ایک سوال کرناچاہتاہوں،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے صحت پرسیاست نہیں کرنی۔
مراد سعید نے کہا کہ روزانہ مسلم لیگ ن کے ترجمان بیان دیتے ہیں،کیا ہم نے نوازشریف کو سزا دی ہے؟نوازشریف کو سپریم کورٹ کے معزز ججز نے سزا دی ہے،خواجہ آصف بتائیں وزیراعظم کے بیانات کہاں سے لارہے ہیں؟وزیراعظم نے سب کو کہا صحت پر دعا کرنی ہے،منفی بیان نہیں دینا،نوازشریف کی صحت پر کون سیاست کررہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہراس پاکستانی پرروناآتاہے جسے صحت کی سہولت حاصل نہیں،بتائیں نوازشریف کی صحت پیاری ہے یا مال؟35سال حکومت کے باوجوداپنے علاج کےلئے ایک ہسپتال بھی نہ بناسکے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اسحاق ڈارشریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ کرتے تھے، اسحاق ڈار اورعلی عمران لندن گئے لیکن واپس نہ آئے،نوازشریف دونوں مفرور بیٹے ملک سے باہر ہیں،نوازشریف کے بیٹوں کو ان کے پاس ہوناچاہیے تھا،یہ کہتے ہیں جنہوں نے بھاگناہے وہ بھاگ گئے،اب واپس نہیں آئیں گے۔
مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اپنے لیے ہسپتال نہیں بناسکے تو غریبوں کےلئے کیا بنائیں گے،میں کہتاہوں 2نہیں ایک پاکستان،لاہور کے ایک ہسپتال میں ٹھنڈے فرش پر ایک مریض نے جان دےدی،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر مریض جاں بحق ہوگیا،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جیلوں میں لڑرہے تھے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔