پی ایس ایل فائیو میں کس کھلاڑی کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل فائیو میں کس کھلاڑی کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
پی ایس ایل فائیو میں کس کھلاڑی کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے نظرثانی شدہ سیلری کیپس جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری کیلئے 147 تا 218 ہزارامریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں جوکہ 23 سے 34 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں اور ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے 73 تا 103 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 11.5 تا 16 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں جبکہ گولڈ کیلئے 44 ہزار تا 58 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 6.9 تا 8.9 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

سلور کیٹیگری کیلئے سیلری کیپ 15 تا35 ہزار ڈالر ہے، یہ رقم 2.4 تا5.4 ملین پاکستانی روپے بنتی ہے، ایمرجنگ کیٹیگری کیلئے 6.5 ہزار تا9.5 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 1ملین تا 1.5 ملین پاکستان ہیں، اختیاری سپلیمنٹری راو¿نڈ کا بجٹ کیپ 120 ہزار ڈالر یعنی 19 ملین روپے رکھا گیا ہے۔

ہر فرنچائز گزشتہ سکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کیلئے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی جس کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہی ڈرافٹ ہو گا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔

مزید : کھیل