نیب ملزمان کوبی کلاس سے محروم کرنے پروفاق اورسندھ حکومت میں قانونی جنگ ،صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

نیب ملزمان کوبی کلاس سے محروم کرنے پروفاق اورسندھ حکومت میں قانونی جنگ ...
نیب ملزمان کوبی کلاس سے محروم کرنے پروفاق اورسندھ حکومت میں قانونی جنگ ،صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ملزمان کوبی کلاس سے محروم کرنے پروفاق اورسندھ حکومت میں قانونی جنگ شروع ہو گئی، سندھ حکومت نے وفاق کے اختیارات کوچیلنج کردیا ،سندھ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا، سندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے اپیل دائرکی ۔

سندھ حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم صوبائی اختیارات سے متصادم ہے، قیدیوں اورجیل سے متعلق قانون سازی صوبائی حکومتوں کااختیارہے،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ قیدیوں کوبی کلاس سے محروم کرنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں ترامیم کی ہیں ،ترمیم کے تحت نیب کیسز کے ملزمان بی کلاس سے محروم کردیا،وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے آرڈیننس منظورکرایاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد