”نسیم شاہ کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے اس لیجنڈ باﺅلر کی یاد آتی ہے“ وقار یونس نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

”نسیم شاہ کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے اس لیجنڈ باﺅلر کی یاد آتی ہے“ وقار یونس ...
”نسیم شاہ کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے اس لیجنڈ باﺅلر کی یاد آتی ہے“ وقار یونس نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے آسٹریلیا کے لیجنڈ باﺅلر ڈینس للی کی یاد آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ نسیم شاہ ایک باصلاحیت فاسٹ باﺅلر ہیں جن کا ایکشن بھی اچھا ہے اور رفتار بھی زبردست ہے، نوجوان باﺅلر کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے ڈینس للی کی یاد آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ جسامت میں سابق آسٹریلوی لیجنڈ فاسٹ باﺅلر کے برابر نہیں لیکن ان کے انداز میں ہی باﺅلنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ اور دیگر مبصرین کی بڑی تعداد نے بھی نسیم شاہ کی باﺅلنگ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں 16 سالہ انتہائی باصلاحیت فاسٹ باﺅلر کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

مزید :

کھیل -