چودھری پرویز الٰہی کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ،مذاکراتی عمل آج ہی شروع کرنے پر اتفاق

چودھری پرویز الٰہی کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ،مذاکراتی عمل آج ...
چودھری پرویز الٰہی کامولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ،مذاکراتی عمل آج ہی شروع کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور جے یو آئی (ایف)میں ڈیڈلاک ختم ہو گئے،چودھری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا جس میں مذاکراتی عمل آج ہی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کاآزادی مارچ ختم ہونے کے حکومت او رجے یو آئی (ایف)میں ڈیڈلاک ختم ہو گئے ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،دونوں رہنماﺅں نے مذاکراتی عمل آج ہی شروع کرنے پر اتفاق کیا،اسی رابطے کے بعد چودھری پرویز الٰہی، چوہدری شجاعت حسین اور  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی ہوچکی ہے ۔ 

واضح ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ،سربراہ جے یو آئی (ایف) کا کہناتھا کہ پلان بی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور روڈز کو بلاک کیا جائے گا۔