انور علی نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟

انور علی نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟
انور علی نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا مگر کیوں؟

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر انور علی نے ٹی 10 لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے قبل سوچنا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر انور علی نے ٹی 10 لیگ کی این او سی نہ ملنے پر کہا کہ پی سی بی کو اس طرح کے فیصلوں سے قبل سوچنا چاہیے۔ معاہدے کے مطابق کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے علاوہ ایک دو لیگز بھی کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کھیلنے کی این او سی نہ ملنے پر ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ سب کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انور علی نے کہا کہ بحیثیت کرکٹر ہمیں نئے ڈومیسٹک سسٹم کو اپنانا پڑا اور ڈومیسٹک میں موقع ملا ہے تو کوشش ہے کہ یہاں پر فارم کروں جبکہ میری توجہ اب پیسوں پر نہیں بلکہ کرکٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ میں میری گیند سوئنگ ہوتی تھی لیکن انجری کے باعث باؤلنگ کافی متاثر ہوئی۔ اس لیے اب میری توجہ باؤلنگ پر ہے اور انجری کے بعد اب یہ میرا دوسرا میچ ہو گا۔

مزید : کھیل