”نواز شریف کو اغوا کر لیا گیاہے “فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورا ملک قرضوں میں گروی رکھنے والے اپنا محل گروی رکھنے کو تیار نہیں ہیں،نواز شریف کو ئی گولڈ میڈل یا ٹرافی جیت کر جیل میں نہیں گئے تھے، مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ حکومت نے نواز شریف کی صحت کوشٹل کاک نہیں بنایا،شریف خاندان نے نواز شریف کی صحت کو فٹ بال بنا دیا ہے،صرف بہتان اورالزام تراشی سے کام نہیں چلے گا،وزیراعظم نے بدترین الزام تراشیوں پر کان نہ دھرے اور بیمار کو سہولت دی،حکومت نے انسانی ہمدردی پر ون ٹائم فیور کا فیصلہ کیا اورن لیگ جسے تاوان کہہ رہی وہ عدالتوں کی طرف سے جرمانے ہیں۔انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ تاوان اغواکارطلب کرتے ہیں سہولت کارنہیں،مریض کےعلاج کی بہترین جگہ ہسپتال ہے،اغواکرنےوالےمریض کوگھرمیں لےکرجاتے ہیں، شریف خاندان نے نوازشریف کوجاتی اُمرامیں اغواکررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے گمراہ کن پروپیگنڈاکیاہے،عدالتوں نے نوازشریف کومجرم قراردیاہے ، حکومت نےنہیں دیاہے۔اُنہوں نےکہاکہ شریف خاندان نےنواز شریف کواغوا کرکےقیدکررکھا ہے،حکومت کے ساتھ طویل مشاورتوں میں ن لیگ کے نمائندے بھی شامل تھے ،حکومت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہاہے،عوام اب آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے، ہماری کوئی مجبوری نہیں، عدلیہ ریلیف دے حکومت من وعن عمل کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِن کا حال تو یہ ہے کہدَمڑی جائے لیکن چمڑی نہ جائے،یہ لوگ جاتی اُمرا کا محل گروی رکھنے کے لیے تیار نہیں،عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں، جن کیلئے سب کچھ کیا وہ بچے بانڈ دینے کو بھی تیار نہیں ہیں۔