آرمرڈ کور کا کرنل کمانڈنٹ کس کو بنادیا گیا؟ جان کر ہی بھارتی فوج کی نیندیں اڑ جائیں گی
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیچ لگادیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سنٹرنوشہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیچ لگائے۔ اس موقع پر سابق کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار بھی موجود تھے۔سابق و حاضر سروس افسران بھی تقریب میں شریک تھے جبکہ شہدا کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمرڈ کور کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے آرمرڈ کور کی کنونشنل اور نان کنونشنل کامبیٹ میں کارکردگی کو بھی سراہا۔