’میں نے ایڈیمنٹی بانڈ کی مخالفت کی، عمران خان اور نواز شریف کیلئے فیس سیونگ یہ ہے کہ ۔۔۔ ‘ شیخ رشید کھل کر بول پڑے

’میں نے ایڈیمنٹی بانڈ کی مخالفت کی، عمران خان اور نواز شریف کیلئے فیس سیونگ ...
’میں نے ایڈیمنٹی بانڈ کی مخالفت کی، عمران خان اور نواز شریف کیلئے فیس سیونگ یہ ہے کہ ۔۔۔ ‘ شیخ رشید کھل کر بول پڑے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نواز شریف سے ایڈیمنٹی بانڈ کے مطالبے کی مخالفت کردی، کہتے ہیں کہ انہوں نے دھرنا سیاست سے توبہ کرلی ہے اور اگر عمران خان بھی انہیں کہیں تو بھی وہ دھرنے کیلئے نہیں جائیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کی سیاست سے توبہ کرلی ہے، آئندہ عمران خان کہے تو بھی وہ دھرنے کیلئے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے دھرنے سے کچھ نہیں ملا ، بلکہ ن لیگ اور پی پی والے بھی ان کے ساتھ ہاتھ کرگئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھیجنے کے بدلے ایڈیمنٹی بانڈ مانگنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ نوازشریف کے دونوں بیٹے برطانوی شہری ہیں،حسن اور حسین نواز نے نواز شریف کو ریلیف دلوانے کےلئے دباﺅڈالنے کی کوشش کی۔عمران خان اور نواز شریف کےلئے فیس سیونگ یہ ہے کہ عدالت فیصلہ کردے۔

انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ اس تحریک عدم اعتماد سے حکومت کمزور ہوگی۔

مزید : قومی