”خطرہ یہ ہے کہ استرہ چھینتے چھینتے مولانا خود شکار نہ ہو جائیں “حامد میر نے مولانا فضل الرحمان کے لیے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرد ی

”خطرہ یہ ہے کہ استرہ چھینتے چھینتے مولانا خود شکار نہ ہو جائیں “حامد میر نے ...
”خطرہ یہ ہے کہ استرہ چھینتے چھینتے مولانا خود شکار نہ ہو جائیں “حامد میر نے مولانا فضل الرحمان کے لیے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرد ی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حامد میر نے اپنے آج کے کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ مولانا استعفیٰ لینے نہیں آیا وہ کسی کے ہاتھ سے استرا چھیننے آیا ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ بہت جلد یہ استرا چلنے والا ہے اور کسی نہ کسی کی گردن زخمی ہونے والی ہے وہ تو کسی گردن کو بچانے آیا ہے۔

حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ حکومتی شخصیت نے مجھ سے پوچھا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کیا لینے آیا ہے؟ میں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جواب موجود ہے لیکن آپ وعدہ کریں کہ ماریں گے تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہیں نہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے تم بلا جھجک جواب دو۔ میں نے کہا کہ مولانا استعفیٰ لینے نہیں آیا وہ کسی کے ہاتھ سے استرا چھیننے آیا ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ بہت جلد یہ استرا چلنے والا ہے اور کسی نہ کسی کی گردن زخمی ہونے والی ہے وہ تو کسی گردن کو بچانے آیا ہے۔مولانا نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اہم شاہراہیں بند کرنے جا رہے ہیں لیکن خطرہ یہ ہے کہ استرا چھینتے چھینتے وہ خود استرے کا شکار نہ ہو جائیں۔

مزید : قومی