نائٹ کلب میں حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا تو کلب کے مالک نے نومولود کو کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے

نائٹ کلب میں حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا تو کلب کے مالک نے نومولود کو کیا ...
نائٹ کلب میں حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا تو کلب کے مالک نے نومولود کو کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے

  



پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ایک خاتون نے نائٹ کلب میں بچے کو جنم دے دیا جس پر کلب کے مالک نے نومولود کو ایسا تحفہ دے دیا کہ سن کر ہنسی آ جائے۔ ویب سائٹ buzz.ie کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے شہر تولوزی میں پیش آیا جہاں علی الصبح ساڑھے 5بجے 19سالہ لڑکی نے ڈانس فلور پر بچے کو جنم دے دیا۔ اس پر کلب کے مالک کے اعلان کر دیا کہ وہ اس بچے کو تمام عمر کے لیے نائٹ کلب میں مفت انٹری دے گا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلب کے منیجر کا کہنا تھا کہ ”لڑکی کو ڈانس کرتے ہوئے درد زہ لاحق ہوا اور وہ فرش پر ہی بیٹھ گئی۔ زچگی کے عمل میں کلب کے عملے نے اس کی مدد کی۔ عملے کے کچھ اراکین نے کپڑے سے لڑکی کو لوگوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا اور خواتین اراکین نے زچگی میں اس کی مدد کی۔ ہمارے لیے یہ ایک منفرد واقعہ تھا۔ اس سے پہلے کبھی ایسا واقعہ کلب میں نہیں ہوا چنانچہ کلب کے مالک نے خوشی میں اس نومولود کو تمام عمر کلب میں فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس