مچھروں سے تنگ خاتون نے سارا غصہ اپنے شوہر پر نکال دیا، سبق سکھا دیا

مچھروں سے تنگ خاتون نے سارا غصہ اپنے شوہر پر نکال دیا، سبق سکھا دیا
مچھروں سے تنگ خاتون نے سارا غصہ اپنے شوہر پر نکال دیا، سبق سکھا دیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مچھروں سے تنگ آئی خاتون نے اپنا سارا غصہ بیچارے شوہر پر نکال دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر نیروڈا میں پیش آیا ہے جہاں مچھروں کے کاٹنے پر 36سالہ سنگیتا نے اپنے 40سالہ شوہر بھوپندر لیوا کو بیلن سے پیٹ ڈالا۔ باپ کی چیخیں سن کر ان کی 20سالہ بیٹی شیتل بھی دوڑی چلی آئی اور جب اسے ماں کے ہاتھوں پٹتے دیکھا تو وہ بھی کپڑے دھونے والا ڈنڈا اٹھا لائی اور اس نیک کام میں شامل ہو گئی۔ پھر دونوں ماں بیٹی نے بھوپندر کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔

اگلے روز بھوپندر نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی۔ ایف آئی آر میں بھوپندر نے لکھوایا کہ ”میں ایل ای ڈی بلب فروخت کرتا ہوں۔ چند ماہ سے میرا کام ٹھیک نہیں چل رہا۔ اتنی بھی آمدنی نہیں ہوتی کہ میں بجلی کا بل دے سکوں۔ چنانچہ چند دن قبل بل نہ دینے کی وجہ سے ہمارے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی۔ گزشتہ رات ہم سو رہے تھے۔ اس دوران میری بیوی نے شکایت کی کہ اسے مچھر بہت کاٹ رہے ہیں۔ میں نے اسے کہہ دیا کہ ’میرے ساتھ بیڈ پر آ کر سو جاﺅ تو مچھر نہیں کاٹیں گے۔‘ یہ سنتے ہی وہ بھاگی بھاگی کچن میں گئی، بیلن اٹھا کر لائی اور اس سے مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔ دوسرے کمرے میں میری بیٹی شیتل سو رہی تھی۔ میرے پٹنے کی آواز سن کر وہ بھی کپڑے دھونے والا ڈنڈا لے کر آئی اور ماں کے ساتھ مل کر مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔ میری چیخ و پکار سن کر ہمسائے آئے اور انہوں نے میرے چھوٹے بھائی مہندر کو بلایا جس کا گھر قریب ہی واقع تھا۔ مہندر نے میری جان چھڑائی اور مجھے ہسپتال لے کر گیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس