مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کر کے مشکل میں پھنس گئے، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے وہ کام کردیا جو مولانا نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کر کے مشکل میں پھنس گئے، سوشل میڈیا پر ...
مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کر کے مشکل میں پھنس گئے، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے وہ کام کردیا جو مولانا نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز اسلام آباد میں دھرنا ختم کرکے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کرنے اور شاہراہیں بند کرنے کے ’پلان بی‘ کا اعلان کیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں شدید طنز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق غلط یا درست مگر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ 18ماہ میں جتنی ناکامیاں سمیٹی ہیں اتنی پوری زندگی میں نہ سمیٹی ہوں گی۔ اس کے علاوہ صارفین ’حلوہ ہضم، دھرنا ختم‘ جیسے فقرے بھی چست کر رہے ہیں۔

سام نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”مولانا کا دھرنا بری طرح رو پیٹ کے فارغ ہو گیا۔“دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کی ایک ٹانگ گاڑی پر رکھ کر سٹریچنگ کرنے کی تصویر پوسٹ کی تھی اور مولانا فضل الرحمن کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اس طرح کرکے دکھا دیں تو عمران خان مستعفی ہو جائیں گے۔ اب شہریار اعظم نامی ایک صارف نے وہی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”مولانا صاحب نے اس چیلنج سے ڈر کر دھرنا ختم کر دیا ہے۔ “رضوان سیگل نامی شخص نے لکھا کہ ”آزادی مارچ کے قیدی آزاد ہو گئے۔“ایک اور نے کہا ”ارے رکو، استعفیٰ تو لیتے جاﺅ۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد