22 سالہ نوجوان لڑکی اور 60 سالہ بابے کی انوکھی ترین پریم کہانی

22 سالہ نوجوان لڑکی اور 60 سالہ بابے کی انوکھی ترین پریم کہانی
22 سالہ نوجوان لڑکی اور 60 سالہ بابے کی انوکھی ترین پریم کہانی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک 60سالہ بابے اور 22سالہ نوجوان لڑکی کی انوکھی پریم کہانی منظرعام پر آئی ہے جس کے متعلق سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کا نام لیزلی ریک ووڈ اور لڑکی کا نام لیزی ہے۔ وہ دونوں معذور ہیں اور کام کاج نہیں کر سکتے۔ ان دونوں کی ملاقات ہوئی اور دیکھتے ہی دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے اور اب چند ماہ کے معاشقے کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا یہ رشتہ ایک آنکھ نہیں بھایا اور لیزلی کا کہنا ہے کہ آس پاس کے لوگ اسے ’بچوں میں جنسی رغبت رکھنے والاہوس پرست‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔

لیزی کا کہنا تھا کہ ”پہلی بار مجھے لیزلی سے اس کے ایک دوست نے ملوایا تھا۔ پہلی نظر میں ہی وہ مجھے بہت ہینڈ سم لگا۔ اس نے مجھے ڈنر پر لیجانے کی آفر کی جو میں نے قبول کر لی۔ سب کچھ بہت جلدی جلدی ہوا مگر بہت اچھا ہوا۔ اس پہلی ملاقات کے چند ماہ بعد ہی ہم نے شادی کر لی۔“ لیزی نے کہا کہ ”میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں مگر میرے ساتھ شادی کی وجہ سے لوگ میرے شوہر کو جو باتیں کرتے ہیں اور انہیں بچوں میں جنسی رغبت رکھنے والا کہہ کر پکارتے ہیں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ لوگ جلد ہمارے اس رشتے کو قبول کر لیں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس