چودھری پرویز الہٰی نے نواز شریف کے متعلق اہم انکشاف کردیا

چودھری پرویز الہٰی نے نواز شریف کے متعلق اہم انکشاف کردیا
چودھری پرویز الہٰی نے نواز شریف کے متعلق اہم انکشاف کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ نوازشریف کے نام کوئی جائیداد نہیں ہے ۔ وہ سب کچھ اپنے بچوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ نوازشریف کے نام کوئی جائیداد نہیں ہے ۔ وہ سب کچھ اپنے بچوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ک نواز شریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے ، انسانی ہمدردی کے ساتھ پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے ۔ کابینہ کے کچھ لوگوں نے یہ سلسلہ شروع کیاتھا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کہہ رہی ہے کہ گارنٹی کیوں دیں؟ کوشش کررہے ہیں،معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائےگا۔ ایسے حالات پیدانہ کیے جائیں کہ کوئی وزیراعظم بننے کوتیارنہ ہو، چودھری شجاعت نے کہاتھاملک میں بہترماحول پیداکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے ماحول کچھ بہترہواہے۔اگر ماحول بہتر نہیں ہوگا تو پھر کون سرمایہ کاری کرے گا؟

مزید : قومی