”اگر نواز شریف میرے والد ہوتے تو ۔۔۔“، حفیظ اللہ نیازی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”اگر نواز شریف میرے والد ہوتے تو ۔۔۔“، حفیظ اللہ نیازی نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”اگر نواز شریف میرے والد ہوتے تو ۔۔۔“، حفیظ اللہ نیازی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اگر نواز شریف میرے والد ہوتے اور اس طرح سکیورٹی بانڈز بھر کر بیرون ملک جانے سے ان کی سیاسی موت واقع ہورہی ہوتی تو میں ان کوایسے ہی پڑا رہنے دیتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف کی موت نواز شریف کی سیاسی موت سے زیادہ قیمتی نہیں ہے ، نواز شریف منظر سے ہٹ گئے تو اس ملک میں مزاحمت کون کرے گا جو اس ملک کے ساتھ کھلواڑ ہورہاہے ، وہ کھلواڑ ہوتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص اپنی بیٹی کے ساتھ جیل چلا گیا ، اس سے بڑی بھی کوئی گارنٹی ہوسکتی ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف میرے والد ہوتے اور اس طرح سکیورٹی بانڈز بھر کر بیرون ملک جانے سے ان کی سیاسی موت واقع ہورہی ہوتی تو میں ان کوایسے ہی پڑا رہنے دیتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپتہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی سب سے طاقتور سیاسی کردار ہے تووہ نواز شریف ہے ، وہ زرداری یا کوئی اور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آخر میں جاکر گدھے کوسر پر اٹھا لے گی لیکن نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد