تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ن لیگ اور تحریک انصاف پر سنگین الزام عائد کردیا

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ن لیگ اور تحریک انصاف پر سنگین الزام عائد کردیا
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ن لیگ اور تحریک انصاف پر سنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ن لیگ اور تحریک انصاف اپنے ووٹرز کو پاگل بنارہی ہیں ، تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں غلط ہیں اور دونوں بے نقاب ہوگئی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں جماعتوں کا موقف کمزور ہے ، دونوں جماعتیں اپنے ووٹرز کو پاگل بنارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کیا نہیں پتہ کہ اگر وہ نہ آئے تو ان کی سیاست ختم ہوجائیگی ؟ ن لیگ کہتی ہے کہ نواز شریف کو 12بیماریاں ہیں اور وہ 17دوائیاں کھا رہے ہیں لیکن چند لائنیں لکھ کرنہیں دینی تاکہ ان کی ٹانگ اوپر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں غلط ہیں اور دونوں بے نقاب ہوگئی ہیں ۔ اس لئے دونوں جماعتوں کی نہ سنی جائے ، دونوں جماعتیں بازاری سیاست کھیل رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد