مظہر عباس نے نواز شریف سے متعلق بدترین خدشے کا اظہار کردیا

مظہر عباس نے نواز شریف سے متعلق بدترین خدشے کا اظہار کردیا
مظہر عباس نے نواز شریف سے متعلق بدترین خدشے کا اظہار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران الیون نے نواز شریف الیون کو 7ارب کا ٹارگٹ دیا ہوا ہے، ای سی ایل کا ایک تماشہ لگا ہواہے، خدشہ یہ ہے کہ اس سارے تماشے میں نواز شریف کوکھونہ دیاجائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ ای سی ایل کا ایک تماشہ لگا ہواہے ، ایسا لگتاہے کہ عمران الیون نے نواز شریف الیون کو 7ارب کا ٹارگٹ دیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ یہ ہے کہ اس سارے تماشے میں نواز شریف کوکھونہ دیاجائے ۔

ان کا کہناتھا کہ ریاست ایک ماں ہوتی ہے جب کوئی فیصلہ کیا جاتاہے تو اس پر شرائط نہیں لگائی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ فرض کریں کہ اگر نواز شریف وطن واپس نہیں آتے تو وہ اپنے آپ کوسیاسی طور پر دفن کردیں گے اور ن لیگ کی سیاست ختم ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہئے اور ن لیگ کو اس شور شرابے سے احتیاط کرنی چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد