نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ،منظور وٹو بھی میدان میں آ گئے

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ،منظور وٹو بھی میدان میں آ گئے
نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا معاملہ،منظور وٹو بھی میدان میں آ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت فی الفور علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینی چاہیے ،ان حالات میں 7 ارب روپے کے بانڈز کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد   وٹو نے کہا ہے کہملک میں سیاست اور  احتساب بھی ضروری ہے لیکن قومی یکجہتی سب سے زیادہ ضروری ہے،سابق وزیر اعظم  نواز  شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت فوری علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جانی  چاہئے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انڈیمنٹی بانڈ (زرضمانت) کی آڑ میں قوم کو ایک اور دھوکا دینا چاہتی ہے،حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے پر زر ضمانت کی صورت میں تاوان لینا چاہتی ہے اور یہ شرط ہمیں منظور نہیں ہے، دو عدالتوں میں زر ضمانت جمع کرا چکے ہیں تو پھر حکومت کو پیسے دینے کا کیا جواز بنتا ہے؟عمران خان چاہتے ہیں زر ضمانت لے کر قوم کو بے وقوف بنائیں کہ ہم نے پیسے نکلوالیےہیں،حکومت نےانسانی مسئلے کوسیاسی رنگ دےدیاہے،خدارا نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنا بند کر دیں، قوم کسی حادثے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور