فردوس عاشق اعوان سے ایران کے  سفیر مہدی ہنر دوست کی الوادعی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

فردوس عاشق اعوان سے ایران کے  سفیر مہدی ہنر دوست کی الوادعی ملاقات،مختلف ...
فردوس عاشق اعوان سے ایران کے  سفیر مہدی ہنر دوست کی الوادعی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان سے ایران کے پاکستان میں متعین سفیر مہدی ہنر دوست نے الوادعی ملاقات کی جس میں میڈیا، فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں شخصیات نے ثقافتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا کیونکہ دونوں ممالک کے پاس عالمی سطح پر پیش کرنے کے لئے عظیم قومی ورثہ، روایات اور اقدار موجود ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس عالمی سطح پر پیش کرنےکےلئے عظیم قومی ورثہ، روایات اوراقدارموجود ہیں ، پاکستان اور برادراسلامی ملک ایران کی مذہبی اورثقافتی وابستگی مشترک ہے۔انہوں نے دوطرفہ میڈیا تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور خوشگوارتعلقات موجود ہیں ، ایران مشترکہ پروڈکشن ،فلمی تبادلے اور سرکاری ٹی وی چینلز کے مابین باہمی تعاون کو بڑھا کر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے علامہ اقبالؒ کی زندگی اور کام کے بارے میں مشترکہ دستاویزی فلم کی تیاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین رابطوں کے لئے مہدی ہنر دوست کے عزم اور متحرک کردار کی تعریف کی ۔اس موقع پر ایرانی سفیر کو پاکستان اور ایران کے مابین میڈیا کے شعبے میں جاری تعاون پر بریفنگ دی گئی۔انھیں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن علامہ اقبال کے بارے میں مشترکہ دستاویزی فلم کے لئے ایرانی کو مکمل تعوان فراہم کرے گا

مزید : علاقائی /اسلام آباد