بانڈ دینے کے بعد عمران خان کیا کہیں گے ؟لیگی رہنما محمد زبیر نے بتادیا

بانڈ دینے کے بعد عمران خان کیا کہیں گے ؟لیگی رہنما محمد زبیر نے بتادیا
 بانڈ دینے کے بعد عمران خان کیا کہیں گے ؟لیگی رہنما محمد زبیر نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ بانڈ بھر کردینے کا مطلب ہے کہ عمران خان کہیں کہ پیسے نکلوا لئے ،ن لیگ کبھی بھی بانڈ بھر کرنہیں دیگی ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے ، اس کابانڈ سے کیاتعلق ہے؟اس قسم کا بانڈ یا پیسہ مانگنا وفاقی حکومت کا اختیار ہی نہیں ہے ۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بانڈ بھر کردینے کا مطلب ہے کہ عمران خان کہیں کہ پیسے نکلوا لئے ،ن لیگ کبھی بھی بانڈ بھر کرنہیں دیگی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت الگ اور بانڈز کا بیانیہ الگ ہے ۔

مزید : قومی