نوازشریف باہر جانے سے بھاگ رہے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم کادعویٰ

نوازشریف باہر جانے سے بھاگ رہے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم کادعویٰ
نوازشریف باہر جانے سے بھاگ رہے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف مریم نواز کو ساتھ باہرلیکر جاناچاہ رہے تھے لیکن وہ ساتھ نہیں جارہی اور اس لئے نواز شریف بھاگ رہے ہیں اور باہر جانا نہیں چاہتے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہناتھا کہ حکومت ان سے سادہ بانڈ مانگ رہی ہے اور یہ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔7ارب روپے ان کے لئے معمولی رقم ہے ۔ ہم سکیورٹی نہیں مانگ رہے بلکہ بانڈ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان سے سادہ بانڈ مانگ رہی ہے اور یہ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ رقم ہے جو عدالتوں نے ان پر جرمانہ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف مریم نواز کو ساتھ باہرلیکر جاناچاہ رہے تھے لیکن وہ ساتھ نہیں جارہی اور اس لئے نواز شریف بھاگ رہے ہیں اور باہر جانا نہیں چاہتے ۔

مزید : قومی