نواز شریف کوچھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ، جاوید لطیف کا اظہار فکرمندی

نواز شریف کوچھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ، جاوید لطیف کا اظہار فکرمندی
نواز شریف کوچھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ، جاوید لطیف کا اظہار فکرمندی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹواور بے نظیر بھٹو کوچھین لیا گیا ،اب نواز شریف کوچھینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا جو بھی باہر نکل کر عوامی آواز بنے گا ، لوگ اس کوعزت دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کوچھین لیا گیا اوراب نواز شریف کوچھینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ ن لیگ میں شہباز شریف کی ایک رائے ہے اور کچھ اور لوگ بھی رائے رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں آخر ی فیصلہ نواز شریف کا ہوتاہے اور شہبا زشریف اس سے ذرابھی اختلاف نہیں کرسکتے ۔

مزید : قومی