مولابخش چانڈیونے چودھری برادران سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

مولابخش چانڈیونے چودھری برادران سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
مولابخش چانڈیونے چودھری برادران سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ اگر ذلت کے ساتھ جینا ہے تو عمران خان ٹیپو سلطان کا نام کیوں لیتے ہیں؟ چودھری برادران نے نئے زمانے کو محسوس کرلیا ہے اور آنیوالی ہواؤں کو جان گئے ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئےمولابخش چانڈیونےکہاکہ میں حیران ہوں کہ لوگوں کوتحریک انصاف میں جاکرکو کیا ہوجاتا ہے ؟ اس بات پر حیرت ہوتی ہے جب کہا جاتاہے کہ نواز شریف قانونی تقاضہ پورا کریں،ان سے پوچھا جائے کہ پرویز مشرف سے کتنی ضمانت لی تھی ؟۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ذلت کے ساتھ جینا ہے تو عمران خان ٹیپو سلطان کا نام کیوں لیتے ہیں؟مولانا فضل الرحمان جو حاصل کرناچاہتے ہیں ،اب اس کا مرحلہ آرہاہے ، یہ بہت خطرنا ک مرحلہ ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ چودھری برادران نے نئے زمانے کو محسوس کرلیا ہے اور آنیوالی ہواؤں کو جان گئے ہیں ۔

مزید : قومی