تحریک انصاف کے رہنماکا مولانا فضل الرحمان کوپلان سی پر عمل در آمد کا مشورہ

تحریک انصاف کے رہنماکا مولانا فضل الرحمان کوپلان سی پر عمل در آمد کا مشورہ
تحریک انصاف کے رہنماکا مولانا فضل الرحمان کوپلان سی پر عمل در آمد کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پلان بی کے بعد پلا ن سی پر بھی آجائیں اور پلان سی یہ ہونا چاہئے کہ گھروں میں بیٹھ کر تقریریں کریں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پلان بی کے بعد پلا ن سی پر بھی آجائیں اور پلان سی یہ ہونا چاہئے کہ گھروں میں بیٹھ کر تقریریں کریں کیونکہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوچاہئے کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والے حکومت کو پانچ سال بہتر کرنے دیں۔ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے ، معیشت کو بہتر ہونے دیں ، عالمی مالیاتی ادارے بھی کہہ ہے ہیں ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے ۔

مزید : قومی