چودھری منظور نے گندی اور اچھی سیاست میں تضادواضح کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ سیاست تو ہر وقت ہوتی ہے کبھی گندی سیاست ہوتی اور کبھی اچھی سیاست ہوتی ہے۔
دنیا نیوزکے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ مجھے ایک اعتراض ہے ، اس وقت ہر بندہ یہ کہہ رہاہے کہ ملک میں سیاست ہورہی ، سیاست تو ہر وقت ہوتی ہے کبھی گندی سیاست ہوتی اور کبھی اچھی سیاست ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف اتناہے کہ وہ اجازت دیتی ہے یا نہیں دیتی ہے ۔
چودھری منظور کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپنے لئے اور قانون ہے اوردوسروں کیلئے اور قانون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے تو حکومت کی جانب سے عدالت کے اوپر عدالت لگ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، دوائیوں کی قیمتوں میں دوسوفیصد اضافہ ہوا ہے ۔