ملک احمد خان نے سکیورٹی بانڈز کو غیر قانونی دستاویزات قراردیدیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے جو سکیورٹی بانڈز بھرنے کا کہاگیاہے ، یہ غیر قانونی دستاویزات ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کوئی شرط لگائے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب غیر انسانی طور پر کیاگیاہے،حکومت کی طرف سے جو سکیورٹی بانڈز بھرنے کا کہاگیاہے ، یہ غیر قانونی دستاویزات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے قانون کے اندررہ کر فیصلہ کرنا تھا لیکن فیصلہ کرتے ہوئے قانون کومدنظر نہیں رکھاگیا ۔