کویتی وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی
کویٹ سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت کے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے،وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے اپنا استعفی کویت کے امیر شیخ جابر الاحمد الصباح کو پیش کردیا، مستعفی ہونے کی وجہ کویتی پارلیمان میں خاتون وزیر سے پوچھ گچھ بنی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی کابینہ نے اپنا استعفا پیش کرنے کافیصلہ تعمیرات اور ورکس کی وزیر جینان رمضان سے پارلیمان میں پوچھ گچھ کے بعد کیا ہے۔خاتون وزیر نے پارلیمان میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔پارلیمان کے بعض ارکان نے خاتون وزیر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2018میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکارشہری ڈھانچے اور سڑکوں کی مرمت کرانے میں ناکام رہی ہیں۔امیر کویت کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد کویت کی کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نئی کابینہ بنانے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے پر کابینہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوجاتی ہے۔