جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کردی گئی، سفارش توثیق کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جائے گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس مامون رشید شیخ کے نام کی سفارش کر دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، سفارش توثیق کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔واضح رہے کہ جسٹس مامون رشید شیخ یکم جنوری 2020کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مامون رشید شیخ کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس بنانے کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں