برادر اسلامی ملک میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ، 300 کلومیٹر دور تک خوفناک لہریں، سونامی الرٹ جاری

برادر اسلامی ملک میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ، 300 کلومیٹر دور تک خوفناک لہریں، ...
برادر اسلامی ملک میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ، 300 کلومیٹر دور تک خوفناک لہریں، سونامی الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برادر اسلامی ملک انڈونیشیا میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر ترناتے سے 134 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ سلاواسی اور ہال ماہیرا کے جزائر میں آیا ہے ۔ سلاواسی میں رہنے والے ایک شخص نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ہیجانی کیفیت میں اِدھر اُدھر بھاگنے لگے، سارے گھر واضح طور پر ہلتے ہوئے نظر آرہے تھے، یہ بہت ہی شدید زلزلہ تھا جس کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس ہوئے۔ اب بھی زلزلے کے آفٹر شاکس آرہے ہیں لیکن ان کی شدت کم ہے۔
زلزلے کے بعد ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے تاہم پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور انتہائی خطرناک لہریں پیدا ہوئی ہیں جس کے باعث دور دراز علاقوں میں بھی سونامی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔