نواز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے سکیورٹی بانڈز پردستخط نہ کرنے کافیصلہ کس نے کیا؟ خواجہ آصف نے وضاحت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ سکیورٹی بانڈز پر دستخط کرکے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے اور پارٹی ورکربھی اس سلسلے میں نواز شریف کا ہم خیال ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سکیورٹی بانڈز پر دستخط کرکے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ نواز شریف کا اپنا ہے اور پارٹی ورکربھی اس سلسلے میں نواز شریف کا ہم خیال ہے ۔نوازشریف کا وہی بیانیہ ہے جو کارکنوں کا بیانیہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چار روز قبل رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں احتجاج اور سڑکیں بندکرنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی تھی لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں اور ہفتوں میں بڑی چیزیں سامنے آنے والی ہیں، ہم اس طرح تاوان دینے کے حق میں نہیں ہیں،نواز شریف کو ایک کیس میں بھی کرپشن پر سزا نہیں ہوئی ہے۔