پن بجلی بھی مہنگی؟

پن بجلی بھی مہنگی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیپرا چیئرمین نے پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی، حکومت کی طرف سے پن بجلی کی قیمت میں دو روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی،جس کی سماعت ہوئی۔ بتایا گیا کہ آبی منصوبوں کے لئے220 ارب روپے درکار  ہیں،پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہوا، اخراجات بڑھ گئے، چیئرمین کی صدارت میں نیپرا بورڈ نے کوائف مانگے اور فیصلہ یہ کہہ کر محفوظ کر  لیا کہ منصوبوں کی تفصیل اور ان کے لئے مختص رقوم کی منظوری کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، اس وقت پن بجلی کے نرخ5روپے67پیسے فی یونٹ ہیں اگر دو روپے فی یونٹ اضافہ منظور ہو گیا تو یہ7روپے67پیسے فی یونٹ ہوں گے اور یہ صارفین پر اضافی بوجھ ہو گا کہ بقایا جات سمیت 220ارب  انہی سے وصول ہوں گے، حکومت پہلے ہی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر ہر ماہ ڈیڑھ سے دو روپے فی یونٹ سابقہ مہینوں سے اضافی وصول کر لیتی ہے اور اب اخراجات اور منصوبوں کے لئے رقم کی دستیابی کے لئے پن بجلی بھی دو روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی، موقف ہے کہ پانی کے ذخائر بنیادی طور پر زراعت کے لئے ہیں اور ڈیم آبپاشی کی ضرورت پورا کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں،بجلی تو اس پانی سے بنتی ہے، جو ارسا کے پروگرم اور تناسب کے حساب سے خارج کیا جاتا ہے اور یوں یہ فاضل پیداوار ہوتی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہوئی تو صارفین مزید بوجھ تلے دبیں گے اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید :

رائے -اداریہ -