لاہور ویمن چیمبر آف کامرس اور این ایس یو کے درمیان معاہدہ

لاہور ویمن چیمبر آف کامرس اور این ایس یو کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)چیمبر کی صدر رخسانہ ظفر کی سربراہی میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (لاہور ڈویڑن) کے وفد نے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کی مختلف لیبارٹریوں کا دورہ کیا۔ اْن کے ہمراہ محترمہ ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم صاحبہ جو ملک میں ادویا ت بنانے والی کمپنی ڈان ویلی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، گھریلو لوازمات کی صنعت کار محترمہ زرتاشہ عمر صاحبہ، جنرل مشینز سے محترمہ قیصرہ شیخ صاحبہ اور محترمہ فائزہ نبیل صاحبہ شامل تھیں۔ اس دورے کے بعد، ڈبلیو سی سی آئی لاہور ڈویڑن اور نیشنل سکلز یونیورسٹٰی کے مابین ملک میں ہنر کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ جس میں اِس بات پر زور دیا گیا۔ کہ لاہور ویمن چیمبر نیشنل سکلز یونیورسٹی کے ساتھ ملک بھر میں خواتین کو معاشی طور بااختیار بنانے کے لئے نوجوان نسل، خاص طور پر لڑکیوں کیلئے ہنر مندی کے پروگراموں کو متعارف کرائیں گے۔ دونوں فریقین دستاویزی اور مختصر فلم سازی، ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، صحت سے متعلق معاونین، اور متعدد دیگر پروگراموں میں خواتین کو تربیت دینے کے لئے ایک بنیادی ڈھانچہ تیار کریں گے۔ اِس کے علاوہ باہمی فائدہ مند مشترکہ سربراہی اجلاسوں، کانفرنسوں، ورکشاپس، پینل ڈسکشنز، ویبینارز کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تبادلہ خیالات سیشن کے دوران، یہ احساس ہوا کہ ایک ہنر مند افرادی قوت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی اشد ضرورت ہے، اور نیشنل سکلز یونیورسٹی ایسے اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی قلیل مدتی تربیت اور نئے کاروبار سکھانیمیں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -