"جوہی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن۔ ۔ ۔ " بالآخر سلمان خان بول پڑے

"جوہی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن۔ ۔ ۔ " بالآخر سلمان خان بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ 53 برس کی ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق  جوہی چاولہ کی سالگرہ کے موقع پر اداکار سلمان خان نے پہلی مرتبہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جوانی کے دور میں اداکارہ جوہی چاولہ کو بیحد پسند کرتے تھے وہ جوہی کو اس حد تک پسند کرتے تھے کہ ایک دن خود ہی اْن کے گھر چلے گئے اور اداکارہ کے والد سے اْن کا ہاتھ بھی مانگ لیا تھا لیکن جوہی چاولہ کے والد نے رشتے سے انکار کر دیا۔

ایک انٹرویو میں جوہی چاولہ نے کہا کہ جوانی میں خفیہ طور پر شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے خوف تھا کہ کہیں شادی کے بعد میرا کیرئیر ختم نہ ہو جائے اس لئے میں نے سب سے یہ بات چھپائی تھی۔

مزید :

تفریح -