سانحہ کشمور، اے ایس آئی کی بہادر بیٹی سامنے آ گئی، ساری تفصیلات بتا دیں

سانحہ کشمور، اے ایس آئی کی بہادر بیٹی سامنے آ گئی، ساری تفصیلات بتا دیں
سانحہ کشمور، اے ایس آئی کی بہادر بیٹی سامنے آ گئی، ساری تفصیلات بتا دیں
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمورمیں گزشتہ دنوں ایک 4سالہ بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا تھا۔ پولیس کے ایک اے ایس آئی نے اپنی بہادر بیٹی کے ساتھ مل کر اس واردات کے ملزموں کے ایسے طریقے سے گرفتار کر لیا ہے کہ سن کر آپ اس باپ بیٹی کی جرأت کی داد دیں گے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس اے ایس آئی کا نام محمد بخش ہے جس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے اپنی بیٹی کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق چار ملزمان نے متاثرہ ماں بیٹی کو اغواء کیا اور مالک نامی ملزم کے گھر لیجا کر دونوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ اس کے بعد انہوں نے ماں کو جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ اس کی بیٹی کو اسی وقت چھوڑا جائے گا جب وہ انہیں کراچی سے ایک اور خاتون لا کر دے گی۔ ماں نے کشمور پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر پولیس نے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے بچی بازیاب ہو گئی اور تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے تاہم مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔ اے ایس آئی محمد بخش نے اپنی بیٹی کو مفرور ملزم سے فون پر رابطہ کرنے اور اپنے جال میں پھانسنے کو کہا۔ ملزم لڑکی کی باتوں میں آ گیا اور اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ یہ بہادر لڑکی اس سے ملنے چلی گئی اور یوں اسے گرفتار کروا دیا۔