ساہیوال میں دوست نے بیرون ملک مقیم دوست کی اہلیہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ساہیوال(ویب ڈیسک) پولیس نے اسلحے کے زور پر دوست کی بیوی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 65 فور آر میں سعودی عرب میں مقیم ایک محنت کش کی بیوی سے اس کے دوست نے زیادتی کی، اور نازبیا ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا رہا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانہ نورشاہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ اس کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے، چند روز قبل ایک حادثے میں بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، جس کے علاج کے لئے مدد کی ضرورت تھی، شوہر کا دوست اسلم ہمارے گھر آیا اور مجھے اور میرے بچے کو اپنے گھر لے گیا، لیکن وہاں اس نے ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا۔
خاتون نے بتایا کہ اسلم نے ایک دوست کی مدد سے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کا ساتھی اس مکروہ فعل کی ویڈیو بناتا رہا، اور بعد میں دونوں نے خاوند کو ویڈیو سینڈ کر کے طلاق دلوانے کی دھمکی پر 1 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر تھانہ نورشاہ میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔