ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ، پچ رپورٹ سامنے آگئی ،کس ٹیم کے جیتنے کے زیادہ امکان ہیں ؟
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی پچ رپورٹ سامنے آگئی ۔ پچ رپورٹ میں بتا یا گیا کہ یہ ایسے بڑے میچوں کے لیے بنائی جانے والی خصوصی پچ ہے ۔ اس پچ پر گھاس بھی موجود ہے اور یہ ہارڈ بھی ہے جس کا مطلب کہ بلے باز کو گیند اچھا ملے گا ۔ اس پچ پر ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں کی جیت کی شرح زیادہ ہے ، اس پچ پر ٹوٹل بارہ میچ کھیلے گئے جن میں سے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نو میچ جیتی جبکہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم تین میچ جیتی ۔اس پچ پر جو پہلے بیٹنگ کرے گا اسے بڑا ہدف دینا ہو گا ۔