ورلڈ ٹی 20کا فائنل معرکہ ،شاہد آفریدی نے رضوان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے آسٹریلیا کے ایسے کھلاڑی کو میچ ونر قرار دے دیا کہ سب ہی دنگ رہ جائیں 

ورلڈ ٹی 20کا فائنل معرکہ ،شاہد آفریدی نے رضوان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ...
ورلڈ ٹی 20کا فائنل معرکہ ،شاہد آفریدی نے رضوان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے آسٹریلیا کے ایسے کھلاڑی کو میچ ونر قرار دے دیا کہ سب ہی دنگ رہ جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بڑی پر اعتماد ہیں اور دونوں ٹیمیں اچھی ہیں ،دونوں ٹیمیں بہت اچھی کرکٹ کھیل کر فائنل میں آئی ہیں ،آسٹریلوی آل راونڈرمارکس سٹوئنس بڑے تگڑے چھکے مارتا ہے اور وہ میچ ونر کھلاڑی ہے،آج کے میچ میں بھی آسٹریلیا کو اس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں،محمد رضوان بڑا محب وطن اور دلیر کرکٹر ہے،ایسے کھلاڑی ٹیم کے دوسرے لڑکوں کے لئے بہترین مثال ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ایک دوسرے کے خلاف بہت کرکٹ کھیل چکے ہیں ،آسٹریلوی بلے باز پچھلے میچوں میں اچھی فارم میں آ گئے ہیں جبکہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ شاندار رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے آل راونڈر مارکس سٹوئنس کے بگ بیش کے میں نے جتنے بھی میچ دیکھے ہیں ،اس نے ہمیشہ رنز کئے ہیں ،وہ تھوڑا سا ٹائم لیتا ہے لیکن وہ بڑے تگڑے چھکے مارتا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ آسٹریلیا میں لیگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھءمارکس سٹوئنس کا ہے،بگ بیش کےاندراس نےایسےناممکن میچز جتوائے ہیں کہ کمال ہے،وہ باولنگ بھی اچھی کرتا ہے کیونکہ وہ ایک اچھا آل راونڈر ہے  ،  نیچے والے نمبروں میں جہاں ٹی 20میں ضرورت ہوتی ہے بڑی شارٹس کی ،وہاں پر بہترین کھیل کھیلتا ہے۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فائنل سے آوٹ ہونے پر لوگ مایوس تو ہیں لیکن دبئی میں موجود تما م پاکستانیوں نے اپنی ٹیم کی بڑی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کی پرفارمنس کو بڑا سراہا ہے،لوگ بڑے خوش ہیں ،میں نے کسی کی طرف سے کوئی منفی کمنٹ نہیں سنا ،سب کا یہی کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بڑی زبردست کوشش کی ہے ٹورنامنٹ میں ،سب اس بات پر خوش تھے کہ انڈیا سے ہم میچ جیت گئے ہیں کیونکہ لوگوں کو فائنل میں پہنچنے سے زیادہ انڈیا سے میچ جیتنے کی فکر تھی ،سوشل میڈیا پر حسن علی کے خلاف ہونے والی تنقید کا مجھے پتا ہے اور اس پر کیا گذر رہی تھی یہ بھی پتا ہے،میری حسن علی سے بات ہوئی ہے اور میں نے اسے کافی سمجھایا ہے کہ یہ زندگی ہے اور اس میں یہ سب چلتا رہتا ہے ،ایسے دن بھی زندگی میں آتے رہتے ہیں ،اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو اپنے آپ کو مشکل حالات سے نکالتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کے علاوہ ٹیم کے کئی اور لڑکوں سے بھی بات ہوئی ہے اور انہیں میں نے موٹیویٹ کیا ہے ،رضوان کی ایکسٹرا آرڈنری کارکردگی پرمیں نے اسے مبارکباد دی ہے،وہ ہسپتال میں تھا ،سانس اور کھانے کی نالی بلاک ہو گئی تھی ،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ آپ ٹائم پر آگئے ورنہ آپریشن کرنا پڑتا ،ڈاکٹرز نے مجھے کہا کہ یہ لڑکا کھیلنا چاہتا ہے جو بڑی ہمت کی بات ہے ،یہ اس کے لئے خطرناک بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے لئے اس نے جس طرح چانس لیا وہ کمال ہے ،ایسے دلیر کھلاڑی ہماری ٹیم میں موجود ہیں ،اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ہماری آنے والی کرکٹ اور اگلے ورلڈ کپ میں یہ ساری چیزیں ہمیں بڑا فائدہ دیں گی ۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  محمد رضوان بڑا ہی پٹریاٹک قسم کا لڑکا ہے ،وہ ایک دلیر کرکٹر اور پاکستان کے ساتھ مخلص ہے،یہ بہت بڑی بات ہوتی ہے کہ ایک کھلاڑی ہسپتال میں بستر پر لیٹا ہو اور وہ ڈاکٹرز کو یہ کہے کہ کچھ بھی کریں مجھے ہر حال میں میچ کھیلنا ہے ،کیونکہ اگر ہم یہ میچ ہار گئے تو ورلڈ کپ سے باہر ہو جائیں گے ،یہ بڑا دلیری کا کام ہے اور اس سے کسی بھی کھلاڑی کا پتا چلتا ہے کہ وہ دماغی طور پر کتنا مضبوط ہے؟ایسے کھلاڑی ٹیم کے دوسرے لڑکوں کے لئے ایک مثال ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کوئی کرکٹرز ایسا نہیں دیکھا جو سو فیصد فٹ ہو ،کوئی نا کوئی انجریز کھلاڑی کو ہوتی ہے جسے وہ ساتھ لے کر چلتا ہے ۔