80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کا ملزم پکڑا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل کمالیہ کے موضع کھوکھرانوالی میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے مرتکب جنسی درندے مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ آئی جی نے ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 4 نومبر کو ملزم نے 80 سالہ بزرگ خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ واقعے پر دو روز تک خاموشی رہی تاہم یہ اس وقت سامنے آیا جب بزرگ خاتون تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کرانے پہنچی۔