ولیمسن کا کیچ چھوٹا تو انہوں نے صرف 27 گیندوں پر کتنے رنز بنا دیے؟
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 85 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کا ریکارڈ برابر کردیا۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کین ولیمسن پہلے انتہائی محتاط انداز میں ذمہ داری کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے 21 گیندوں پر 21 رنز بنا رکھے تھے جب ان کا کیچ چھوٹ گیا۔موقع ملنے کے بعد کین ولیمسن کے بلے نے اتنے رنز اگلے کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ انہیں کس طرح روکیں۔ کین ولیمسن جو کہ 100 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے تھے، نے کیچ چھوٹتے ہی چھکوں چوکوں کی بارش کردی اور صرف 27 گیندوں پر 64 رنز سکور کیے۔