ا نگلینڈ کی فتح کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ کا اختتام
ٹی20 ورلڈ کپ کا اختتام ہوگیا ہے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کے سب سے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے اب انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ورلڈ چیمپئن ٹیم بن گئی ہے شائقین کرکٹ کو فائنل میچ کا شدت سے انتظار تھا اور خاص طور پر پاکستانی شائقین کرکٹ میں فائنل میچ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا تھا فائنل میں انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں شکست پر شائقین افسردہ ضرور ہوئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف بھی کی پاکستان کی ٹیم نے ایونٹ کے آغاز میں ناقص کھیل پیش کیا لیکن جس طرح سے اس نے کم بیک کیا وہ قابل تعریف ہے انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کے بعد پاکستان کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا پاکستان کی ٹیم نے گو کہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کے لئے کم سکور دیا لیکن اس کے باوجود ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ شائد پاکستان میچ پر قابو پالے گا پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ نے آغاز میں ہی وکٹ لیکر اچھا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے وہ میچ کے دوران ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے پاکستانی ٹیم کی میچ میں باڈی لینگوئج دیکھ کر لگ رہا تھا کہ تمام کھلاڑی اپنی جانب سے سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں فائنل میچ میں ہر ٹیم پر پریشر ہوتا ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی میچ کے دوران پریشر لیا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی گراؤنڈ میں حکمت عملی بھی قابل تعریف ہے اور انہوں نے میچ کے دوران کئی بہترین فیصلے بھی کئے اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تو اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اس کی چیمپئن کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ ہی بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس نے مشکل حالات کا سامنا کرنے کے باوجود کئی مضبوط ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں اعزاز اپنے نام کئے اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑیوں میں بھی پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے جگہ بنائی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے۔